صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور انجینئر زمرک خان اچکزئی کا سول ہسپتال کا دورہ

ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی

پیر 9 نومبر 2015 23:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور اے این پی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے سول ہسپتال کا دورہ کیا اور گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی پیر کی شام صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ اور اے این پی پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اور گزشتہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں زخمی ہونیوالے شہریوں اور آئی ٹی یونیورسٹی میں 2 طلباء گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے پی ایس ایف کے عہدیداروں کی بھی عیادت کی اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال ‘ آر ایم او جنرل اور ڈپٹی ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :