کوآپریٹو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام ممبرن انتظامی کمیٹی کوآپریٹو سوسائٹیز کیلئے خصوصی تربیتی کورس کا اہتمام

کورس کی اختتامی تقریب میں چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر خان شرکت کریں گے اعلیٰ کارکردگی کی حامل سوسائٹیز کو شیلڈ پیش کی جائیں گی

پیر 9 نومبر 2015 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) کوآپریٹو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی تاریخ میں پہلی دفعہ چیف کمشنر ذوالفقار حیدر خان کی ہدایت کے مطابق کوآپریٹو سوسائٹیز کے انتظامی کمیٹی کے ممبران کیلئے کوآپریٹولاز،ریونیولاز اور زوننگ ریگولیشنز کا خصوصی تربیتی کورس9نومبرتا13نومبر بمقام کمیونٹی سنٹر سیکٹر G-9 اسلام آباد اہتمام کیا گیا۔

اس تربیتی کورس کیلئے مہارت رکھنے والے قانون دان،محکمہ مال کے اعلیٰ افسران،مستند آڈیٹرز اور تجربہ کار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کو لیکچر کے لئے مدعو کیاگیا۔ماضی میں اس قسم کے کسی تربیتی کورس کے نہ ہونے کی وجہ سے کوآپریٹو سیکٹر میں کارکردگی کا فقدان نظر آرہا تھا۔

(جاری ہے)

کوآپریٹو سیکٹر کسی بھی ملک کی ترقی میں تیسرا بڑا رکن سمجھا جاتا ہے۔

اسی تناظر میں اقوام متحدہ نے بھی بین الاقوامی سطح پرسال2012ء کو کوآپریٹو سیکٹر کے سال کے طور پر منایا۔پاکستان میں بھی کوآپریٹو سیکٹر اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے مگر بدقسمتی سے اس سیکٹرپر کوئی توجہ دی گئی اور نہ ہی اس کی ترقی کے لئے کوئی خاطر خواہ کام کیا گیا۔اس کمی کو چیف کمشنر ذوالفقار حیدر خان نے شدت سے محسوس کیا اور اس کورس کے انعقاد کیلئے کوآپریٹو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کو احکامات جاری کئے تاکہ پاکستان میں بھی اس سیکٹر کو معیشت کا ایک ستون بنایا جاسکے۔

تربیتی کورس کا باقاعدہ آغاز مظہر علی،سرکل رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے افتتاحی خطاب سے کیا گیا جس میں انہوں نے اس تربیتی کورس کے اغراض ومقاصد اور اس کی افادیت پر روشنی ڈالی۔اس تربیتی کورس کے پہلے روز کثیر تعداد میں مختلف سوسائٹیز کے عہدیداران نے شرکت کی۔شرکاء کو اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی کوآپریٹو سوسائٹیز کی انتظامی کمیٹی کے ممبران،سوسائٹیز کی روز مرہ کے معاملات،ان کے قانونی حیثیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

تربیتی کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آصف عظیم خان،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ1925ء اور کوآپریٹو سوسائٹیز رولز1927ء پر تفصیلاً روشنی ڈالی اور نہایت مفید معلومات شرکاء تک پہنچائیں۔شرکاء نے اس سیشن میں نہایت دلچسپی کا اظہار کیا اور متعدد سوال وجواب سے اس پروگرام کو مزید مفید بنایا۔محمد علی رجسٹرارکوآپریٹو سوسائٹیز/ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس اسلام آباد نے اس تربیتی کورس کے انعقاد کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کوآپریٹو سوسائٹیز کے فرائض کے ساتھ ساتھ روز مرہ پیش آنے والی مشکلات کا بھی تذکرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تربیتی کورس مزید چار روز تک جاری رہے گا جس میں کوآپریٹو سوسائٹیز سے متعلق مختلف موضوعات زیر بحث آئیں گے۔جن میں سوسائٹی کے انتظامی کمیٹی کی ذمہ داریاں،سوسائٹیز کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگز،کوآپریٹو سوسائٹیز کے الیکشن کے ضابطے،کوآپریٹو سوسائٹیز کے منشور،CDAزوننگ ریگولیشنز،LOPاورNOCکے حصول میں کوآپریٹو سوسائٹیز کو درپیش مسائل اور لینڈ اور ریونیوایکٹ1967ء کے متعلق شرکاء کو اگاہی دی جائے گی اور درپیش معاملات کے حل کیلئے تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے خصوصی انتظامات کے موضوعات پر بھی تفصیلاً ٹریننگ دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس تربیتی کورس کے آخری روز 13نومبر کو چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر خان خصوصی شرکت کریں گے اور اس موقع پر اعلیٰ کارکردگی کی حامل سوسائٹیز کو شیلڈ بھی پیش کی جائیں گی جس کیلئے تمام سوسائٹیز کے عہدیداران اپنی شرکت یقینی بنائیں

متعلقہ عنوان :