وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبا رک باد

پیر 9 نومبر 2015 23:08

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبا رک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کی ترقی صرف جمہوریت میں ہے عوام اور سیاسی جماعتوں نے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار سردار ایاز صادق پر اعتماد کر کے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جو اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان کے عوام قائد عوام محمد نواز شریف کی پالیسوں پر مکمل اعتما د کا اظہار کرتے ہیں۔