زلزلہ متاثرین کے لیے ضروری امدادی اشیاء فراہم کردی گئیں ہیں، زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو امدادی چیکس کی ادائیگی کی جا چکی ہے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا بیان

پیر 9 نومبر 2015 23:08

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین پھنڈر کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے ضروری امدادی اشیاء فراہم کردی گئیں ہیں۔ صوبے بھر میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو امدادی چیکس کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔ زلزلے سے گھروں کو ہونے والے نقصانات کا تخمینہ / جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ جانچ پڑتال کا عمل جلداز جلد مکمل کریں جس کے بعد زلزلے سے گھر وں کو ہونے والے نقصانات کا معاوضہ بھی ادا کیا جائیگا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حا فظ حفیظ الرحمن نے سکردو میں لوڈ شیڈنگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ہنگامی بنیا دوں پر کام کرتے ہوئے جلد از جلد فنی خرابی کو ٹھیک کیا جائے اور مکمل طور پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :