بھارت کے ریاستی انتخابات کی کامیابی پر لالو پرشاد کیلئے 178 کلو وزنی لڈو

پیر 9 نومبر 2015 23:07

بھارت کے ریاستی انتخابات کی کامیابی پر لالو پرشاد کیلئے 178 کلو وزنی ..

پٹنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء ) بھارت کی مشرقی ریاستبہار کے انتخابات میں لالو پرساد اور نتیش کمار کے گرینڈ الائنس کی شاندار جیت کے بعد جشن کا سلسلہ جاری ہے، جیت کی خوشی میں لالو پرساد کے حامیوں نے ان کو 178 کلووزنی لڈو پیش کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بہار میں لالو پرساد کی بڑی جیت کے بعد جشن جاری ہے۔ بڑا جشن تو کارکنوں نے لالو کا منہ میٹھا کرنے کے لیے بنایا بڑا لڈو۔

(جاری ہے)

جب گرینڈ الائنس کو 178 سیٹوں کے ساتھ ملی ہے بڑٰی جیت تو لڈو چھوٹا کیوں ہو۔ اس لیے کارکنوں نے لالو کے لیے 178 کلو وزنی لڈو بنا لیا۔ لڈو کو دس سے بارہ افراد اٹھا کر لالو کے گھر پہنچ گئے تو کھانے والوں کی بھی کمی نہیں تھی کیونکہ لالو کے گھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا باندھا ہوا ہے اور لالو خوشی سے پھولے نہیں سما رہا۔ خوش بھی کیوں نہ ہو دس سال بعد ان کی دم توڑتی پارٹی دوبارہ جو ابھری ہے۔

متعلقہ عنوان :