Live Updates

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے عمران خان نے خود میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا

عمران خان دور روزہ دورے کیلئے 12اکتوبر کو سندھ روانہ ہوں گے ،عمر کوٹ میں جلسے سے خطاب کر یں گے

پیر 9 نومبر 2015 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیاہے جس کیلئے وہ 12کو سندھ کا دو روزہ دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجا ب اور سندھ میں بلدایاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کارکنوں میں جوش وخروش دیکھنے میں نہیں آیا اور وہ انتخابی مہم میں سرگرم نظر نہیں آئے جس کے بعد عمران خان نے کارکنوں کو دوسرے مرحلے میں گرم جوشی اور بلدایاتی انتخاب میں جوش دلانے کیلئے خود سندھ کا دورہ کرنے کافیصلہ کیاہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دور روزہ دورے کیلئے 12اکتوبر کو سندھ روانہ ہوں گے جہاں وہ عمر کوٹ میں جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ سندھ کے دیگر شہروں میں انتخابی مہم سے بھی خطاب کریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات