غیر جمہوری قوتیں الیکشن کو ہائی جیک کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہیں،حبیب اﷲ خان

پیر 9 نومبر 2015 23:05

رائیونڈ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء ) مرکزی انجمن تاجران کے اہم رکن مسلم لیگ ن کے رہنما حبیب اﷲ خان نے کہا کہ غیر جمہوری قوتیں اور ان کے کارندے ٹکراؤ کی صورت حال پیدا کرکے الیکشن کو ہائی جیک کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بارہ اضلاع میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں اور آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخاب میں بھی بھاری اکثریت حاصل کریں گے جب بھی ملک کی عوام کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لئے غیر جانب دارانہ موقع ملا تو عوام نے مسلم لیگ ن کو ہی مینڈیٹ دیا اور نون لیگ کے قائدین کے ہاتھ مضبوط کئے تا کہ پاکستان کو خوشخال اور ملکی ترقی کے لئے مثبت اقدامات کرسکیں وہ پیر کو(ن) لیگ کے مرکزی دفتر غلہ منڈی میں نو منتخب چیئرمین میاں مبشر حسین وائس چیئر مین حاجی رانا محمدا عظم خاں اور کونسلرز عہداداروں ورکروں سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میری تجویز ہے کہ میاں مبشر حسین کو یوسی 273 سے ڈپٹی میئر کے الیکشن لڑنے کے سلسلہ میں ہمیں سب کو جدوجہد کرنی چاہئے انشاء اﷲ یوسی 273 سٹی رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے کامیاب پینل علاقہ کو جنت ظہیر اور عوام کو پینے کے صاف اور شفاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہوگی اور نکاس آب کے سنگین مسائل کو بھی حل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :