ساہیوال،ٹی ایم اے نے بازاروں میں تجاوات کے خلاف آپریشن شروع کردیا

پیر 9 نومبر 2015 23:03

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) کمشنرساہیوال عظمت محمود کی ہدایت پر ٹی ایم اے ساہیوال نے بازاروں میں تجاوات کے خلاف آپریشن شروع کردیا ‘ انکروچمنٹ آفیسر خالدرشید نے ٹی ایم اے عملہ کے ہمراہ صدربازار‘ پاکپتن بازار‘ مچھلی بازار اورجناح چوک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکانداروں کے باہر روڈ پر رکھاگیا سامان اٹھوالیااورسرکاری گاڑی میں ڈال کر ٹی ایم اے سٹورپرلے گئے۔

(جاری ہے)

خالدرشید کاکہناتھاکہ اعلیٰ حکام کے حکم پرتجاوزات کاآپریشن شروع ہے اورمذکورہ بازاروں میں جوبھی دوکاندار دوکان سے باہر سامان رکھے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں نے کمشنرساہیوال سے مطالبہ کیاہے کہ تجاوزات کے خلاف شروع کیاجانیوالا آپریشن بلاامتیاز جاری رکھاجائے تاکہ کسی کوبھی اس بارے میں اعتراض نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :