پاکستان عوامی تحریک کے سنیئر عہدیداروں کی سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات
رہنماؤں کا ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ پر تبادلہ خیال
پیر 9 نومبر 2015 23:02
کراچی /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے انکی رہائش گاہ پر کراچی میں ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں نے تاذہ ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلہ تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ حقیقی جمہوریت کے قیام اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے متحدہ اپوزیشن ہی موثر اپوزیشن ثابت ہو سکتی ہے ۔
اس وقت عوامی امنگوں کی ترجمانی کیلئے حزب مخالف کی تمام قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیے ۔ریمورٹ کنٹرول اور اختیارات اور وسائل سے محروم بلدیاتی ادارے عوامی نمائندگی کے حقیقی تقاضوں کو پورا نہیں کر سکتے ،زیادہ سے زیادہ اختیارات مٹھی میں بند رکھنے کی خواہش کے باعث عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے ۔(جاری ہے)
آزاد اور با اختیارآئینی اداروں کی تشکیل ناگزیر ہے ۔
اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے کراچی کے امیر قاضی زاہد اور تنویر خان بھی موجود تھے ۔خرم نواز گنڈا پور نے سابق صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام ایک نئی سیاسی قوت کی کمی محسوس کر رہے ہیں،منتشر اپوزیشن کا فائدہ موجودہ نا اہل حکمران اٹھا رہے ہیں ۔معیشت کو مضبوط کرنے کے نام پر اقتدار میں آنے والوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ۔2007کاپاکستان 2015کے پاکستان کی نسبت معاشی اعتبار زیادہ مضبوط اور فعال تھا ۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا ۔سابق صدر نے ڈاکٹر طاہر القادری کی خیریت بھی دریافت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
-
گندم بحران سے متعلق صحت مند بحث کی بجائے بس تنقید ہورہی ہے
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.