بھارت کے 54 ٹکڑوں میں بٹنے کا بیان، ہندوستانی میڈیا نے جاوید میانداد کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کردی

muhammad ali محمد علی پیر 9 نومبر 2015 23:02

بھارت کے 54 ٹکڑوں میں بٹنے کا بیان، ہندوستانی میڈیا نے جاوید میانداد ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9 نومبر 2015 ء) جاوید میاں داد کی جانب سے بھارت کا مستقبل میں 54 ٹکڑوں میں تقسیم ہوجانے کے بیان پر بھارتی میڈیا نے ان کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کے سابق لیجنڈری کرکٹر جاوید میاں داد ان دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے کی جانے والی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں جاوید میاں داد کی جانب سے بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جس طرح مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کیساتھ بھارت میں امتیازی سلوک برتا جارہا ہے تو، اگر یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہا تو مستقبل میں بھارت 54 ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائے گا۔

جاوید میاں داد کے اس بیان پر بھارتی میڈیا شدید بھڑک اٹھا ہے اور ان کیخلاف شدید ہرزہ سرائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :