آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبو ب نے کوئٹہ شہر میں سیکو رٹی مزید ہا ئی الرٹ کرنے ..
تازہ ترین : 1

آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبو ب نے کوئٹہ شہر میں سیکو رٹی مزید ہا ئی الرٹ کرنے کے احکاما ت جاری کر دیے

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبو ب نے کوئٹہ شہر میں سیکو رٹی مزید ہا ئی الرٹ کرنے کے احکاما ت جاری کر دیے ہیں تفصیلا ت کے مطابق کو ئٹہ شہر میں گز شتہ دو روز سے ناخوشگو ار واقعات کے بعد آئی جی پولیس نے کوئٹہ شہر میں ہا ئی الرٹ سیکو رٹی کے مزید احکاما ت جاری کر دیے ہیں اور خا ص طو ر پر خارجی اور داخلی راستوں کی کڑ ی نگرانی کرنے کی ہد ایت کی ہے اس کے علا وہ خا ص طو رپر کو ئٹہ شہر میں بلو چستان کا نسٹیبلری اورردیگر فورسزکے گشت میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ مختلف اور حساس علا قوں میں نا کے لگا کر چیکینگ کی ہد ایت کی خاص طورپر کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیو ں کی سخت چیکنگ شروع کر دی ۔

دریں اثنا ء آئی جی پولیس نے ایک نجی ٹی وی کے کمیر ہ مین پر پولیس کی جانب سے تشدد کے واقع کا سخت نو ٹس لیا ہے اور اے آئی جی پولیس کو انکو ائر ی کا حکم دیا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 23:01:21

اپنی رائے کا اظہار کریں