افغانستان پاکستان کیساتھ غیرسرکاری مذاکراتی عمل کی حمایت کرتا ہے،جانان موسیٰ زئی

دونوں ممالک اور ان کے عوام جب مل بیٹھتے ہیں تو مسائل کاحل تلاش کیاجاسکتاہے،افغان سفیر

پیر 9 نومبر 2015 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان میں ا فغان سفیرجانان موسیٰ زئی نے کہاہے کہ افغانستان پاکستان کیساتھ غیرسرکاری مذاکراتی عمل کی حمایت کرتا ہے دونوں ممالک اور ان کے عوام جب مل بیٹھتے ہیں تو مسائل کاحل تلاش کیاجاسکتاہے۔ یہ بات انہوں نے افغانستا ن ا ورپاکستان کی سول سوسائٹی ارکان کے دو روزہ مذاکرات میں شرکت کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کابل اورافغانستان کے ریسرچ سنٹر نے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کیلئے غیررسمی مذاکراتی عمل کاآغاز کیاہے انہوں نے کہاکہ جب دونوں ممالک کے سرکاری حکام اور عوام ایک ہی کمرے میں بیٹھ کر کھلے ماحول میں آزادانہ اوردوستانہ طورپربات چیت کرتے ہیں تو ہم مسائل کاحل تلاش کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان اورافغانستان کی سول سوسائٹی دونوں ممالک کے ریاستی تعلقات میں اہم فریق ثابت ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان جو فطری لگاؤ موجودہے اس سے تعلقات بہتر ہوکررہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون کے اہداف میں پیشرفت کیلئے ریاستی سطح پر پیشرفت ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :