سینئرصحافی سلیم بخاری نے سینیٹ سے غیرمشرو ط طورپرمعافی مانگ لی

پیر 9 نومبر 2015 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) سینئرصحافی سلیم بخاری نے سینیٹ سے غیرمشرو ط طورپرمعافی مانگ لی۔پیرکوسینیٹ کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ میا ں رضاربانی نے ایوان کو بتایا کہ سلیم بخاری نے خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ایوان سے غیرمشروط طورپرمعافی مانگی ہے یہ خط پڑھ کرمیں ایوان کونہیں سناؤنگا تاہم یہ لائبریری میں موجود ہے جو پڑھناچاہے وہ پڑھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سلیم بخاری نے ٹی وی چینل پربھی غیرمشروط معافی مانگی ہے اس حوالے سے ایوان مجھے اپنی رائے سے آگاہ کرے جس کے بعدقائدایوان راجہ محمدظفرالحق اور سینیٹرشاہی سیدنے کہاکہ ہم کسی کی تذلیل نہیں کرناچاہتے اگر سلیم بخاری نے غیرمشروط طورپرمعافی مانگی ہے تو انہیں معاف کردیناچاہیے جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے معاملہ نمٹادیا۔

متعلقہ عنوان :