سینیٹ نے شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طورپر منظورکرلی

پیر 9 نومبر 2015 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) سینیٹ نے شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طورپر منظورکرلی۔

(جاری ہے)

پیرکو سینیٹ کے اجلاس میں قائدحزب اختلاف سینیٹرراجہ ظفرالحق نے قرارداد پیش کی جس کی ایوان نے متفقہ طورپر منظوری دی سینیٹرراجہ محمدظفرالحق نے قرارداد انگریزی میں پڑھی جس پر ایم کیو ایم کی سینیٹرخوش بخت شجاعت نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ شاعرمشرق نے اپنی شاعری اردو میں لکھی انہوں نے اردو کو شناخت دی سرکاری زبان اردو ہونے کے باوجود آج سینیٹ میں شاعرمشرق کاذکرانگریزی میں ہوا یہ ہمارے لئے افسوس کی بات ہے سارا دن گزرنے کے باوجود ان کی زندگی پراظہارخیال نہیں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :