Live Updates

شیخ رشید نے تحریک انصاف سے دوری اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 9 نومبر 2015 22:52

شیخ رشید نے تحریک انصاف سے دوری اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9 نومبر 2015 ء) شیخ رشید نے تحریک انصاف سے دوری اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دیرینہ حمایتی اور عمران خان کے قریبی سیاسی ساتھی شیخ رشید نے اہم فیصلے کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے تحریک انصاف سے دوری اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سیاسی جماعت عوامی مسلم لیگ کو آگے لے کر بڑھنے اور خود عوام کیلئے باہر نکلنے کا ارادہ کررہے ہیں۔ ان پر مسلسل الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ تحریک انصاف کو خراب کررہے ہیں تو پھر ان کیلئے دوری اختیارکر لینا ہی بہتر ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات