وزیراعلیٰ کا ٹیوب ویل کے زمین میں دھنس جانے کے باعث 2بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پراظہار افسوس

پیر 9 نومبر 2015 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے شجاع آباد میں ٹیوب ویل کے زمین میں دھنس جانے کے باعث 2بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے بچوں کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے