وزیر اعلی کا کھڈیاں خاص میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی خبر کا نوٹس،ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

پیر 9 نومبر 2015 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کھڈیاں خاص میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی اور ویڈیو بنا کر انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصورسے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے ہدایت کی کہ زیادتی میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور مفرور ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے پر سا ئبر کرائم ایکٹ کے تحت بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔