پنجاب حکومت دیہی و شہری علاقوں کی ترقی کیلئے متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے‘شہباز شریف

جنوبی پنجاب کے اضلاع کو آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل فراہم کئے ہیں،وزیراعلیٰ کی صوبائی وزیر ہاؤسنگ سے گفتگو

پیر 9 نومبر 2015 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز یہاں صوبائی وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم ملک نے ملاقات کی جس میں صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں اور ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ پر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے صوبائی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دیہی و شہری علاقوں کی ترقی کیلئے متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں انفراسٹرکچر بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت دیہی آبادی کو آمد و رفت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 150 ارب روپے کی خطیر رقم سے 2017 تک ہزاروں کلومیٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم ملک نے وزیراعلیٰ کو بتایاکہ انفراسٹرکچر کے منصوبے اور ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کو مقررہ مدت میں مکمل کریں گے

متعلقہ عنوان :