ژوب شہرکو سلیازی ندی کے سیلابی پانی سے بچانے کیلئے دوبارہ بند تعمیر کرنے کیلئے چار کروڑ20لاکھ روپے کے فنڈز جاری

حفاظتی بندات کوجولائی اوراگست مین فوطانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے شدیدنقصان پہنچایاتھا، شیخ جعفرخان مندوخیل

پیر 9 نومبر 2015 22:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اورصوبائی وزیرریونیوایکسائز اینڈ ٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ سلیازی ندی کے سیلابی پانی سے ژوب شہرکوبچانے کیلئے تعمیر کئے گئے حفاظتی بندات کی دوبارہ تعمیر کیلئے چار کروڑ20لاکھ روپے فنڈز ریلیز کردیاگیاہے ان حفاظتی بندات کوجولائی اوراگست مین فوطانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے شدیدنقصان پہنچایاتھا لہذاء حفاظتی بندات کی دوبارہ تعمیر ہماری اولین ترجیح تھی تاکہ شہرکوبچایاجاسکے جعفرمندوخیل نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری بلوچستان اورسیکرٹری ایری گیشن کے ذاتی دلچسپی پربھی ان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں چیئرمین ضلع کونسل ژوب محمدیوسف مندوخیل اورسیکرٹری ایری گیشن شیرزمان کے درمیان اسی سلسلے میں ایک میٹنگ بھی ہوئی تھی جس میں حفاظتی بندات کی فوری طورپردوبارہ تعمیر کی ضرورت پرزوردیاگیااورہم نے گزشتہ تین ماہ سے ژوب شہرکوبچانے کیلئے تباہ حفاظتی بندات کی تعمیر کیلئے کوششش کی اوراللہ کے فضل وکرم سے آج ہم نے چارکروڑ20لاکھ روپے کافنڈز اس مقصد کیلئے ریلیزکرایا اورہم مزیدبھی درکارفنڈز فراہم کریں گے تاکہ مضبوط اورپائیدار حفاظتی بندات کی تعمیرہوسکے کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اب شدیدسیلابوں اورطوفانی بارشوں کے خطرات موجودہیں لہذاء ہماری اولین ترجیح ژوب شہرکوسیلاب سے بچاناہے انہوں نے کہاکہ حفاظتی بندات کی تعمیراتی کام کی باقاعدہ نگرانی چیئرمین ضلع ژوب کونسل محمدیوسف مندوخیل اورڈی سی ژوب محمدنذرکھیتران کریں گے ہم ناقص تعمیراتی اورغیرمعیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :