زندہ قومیں اپنے محسنوں کویاد رکھ کر انکے دن مناتی ہیں،ذوالفقار احمد چیمہ

جو قومیں اپنے محسنوں کو بھلا دیتی ہیں زمانہ انہیں فراموش کر دیتا ہے، اسلام کی ایک ہزار سال کی تاریخ میں سب سے بڑے مفکر شاعر مشرق علامہ اقبال تھے، ای ڈی نیوٹیک کا یوم اقبال کے موقع پر تقریب سے خطاب

پیر 9 نومبر 2015 22:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن( نیوٹیک )کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کویاد رکھ کر انکے دن مناتی ہیں، جو قومیں اپنے محسنوں کو بھلا دیتی ہیں زمانہ انہیں فراموش کر دیتا ہے، اسلام کی ایک ہزار سال کی تاریخ میں سب سے بڑے مفکر شاعر مشرق علامہ اقبال تھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاسلام ماڈل کالج برائے طالبات ایف سکس ٹو میں منعقدہ علامہ اقبال کے یوم ولادت کے حوالے سے ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ قیصر مجید ملک نے کی، دیگر مہمانوں میں ڈی جی ایف ڈی ای معین الدین وانی، ڈائریکٹر ماڈل کالجز طارق محمود ، ڈائریکٹر ا یڈ من صا حب ر ضا حسنین کھر ل شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ذوالفقار احمد چیمہ نے اپنے خطاب کہا کہ اقبال کی شاعری کسی ایک دور کی نہیں بلکہ ہر عہد میں مشعل راہ ہے، انہوں نے اپنی شاعری میں نوجوانوں کو بہت اہمیت دی اور انکے لئے بہت سی نظمیں لکھیں، مہمان خصوصی نے کہا کہ اقبال کبھی مغرب سے مرعوب نہیں ہوئے جیسا کہ آج کل ہمارے لوگ مغرب کی قوموں سے بلا وجہ متاثر ہو جاتے ہیں، اقبال کی شاعری نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی ممالک میں بھی پڑھی جاتی ہے اور ان لوگوں نے ہم سے ذیادہ اس سے استفادہ کیا ہے، پرنسل کالج پروفیسر میمونہ ظفر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کا یوم ولادت کو منانے کی یہ انکی چھوٹی سی کاوش تھی اور انہوں نے طالبات اور اساتذہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ علامہ کی شاعری کو پڑھیں اور سمجھیں اور انکے افکار کی روشنی میں نئی نسل کی تربیت کریں، تقریب میں طالبات نے علامہ کے شکوہ جواب شکوہ کو تحت الفظ میں نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا جبکہ سکولوں کی طالبات کی علامہ اقبال کی مشہور نظم لب پہ آتی ہے دعا پر ٹیبلو پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :