عالمی قوتیں شیعہ سنی فساد کرانا چاہتی ہے،علامہ راشد محمود سومرو

بم دھماکے کفر اور اسلام کی نہیں معاشی جنگ ہے،سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ

پیر 9 نومبر 2015 22:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء ) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں شیعہ سنی فساد کرانا چاہتی ہے ، سندھ میں بم دھماکے کفر اور اسلام کی جنگ نہیں بلکہ معاشی جنگ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے دورے کے بعد جیکب آباد میں جے یو آئی کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی رہائشگاہ پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علامہ راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ جے یو آئی ملک میں ہونے والے بم دھماکوں اور خودکش حملوں کو ناجائز قرار دے چکی ہے اور جے یو آئی نے ہمیشہ فرقیواریت کے خلاف جدوجہد کی ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان معاشی جنگ چل رہی ہے کچھ قوتیں فرقیواریت کے ذریعے خون خرابہ کرانا چاہتی ہے ،انہوں نے کہا کہ جے یو آئی شیعہ ،بریلوی اور دیوبندی کے درمیان جنگ کی نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کی جنگ لڑ رہی ہے اور فرقیواریت کے خلاف عملی جدوجہد جے یو آئی نے ہی کی ہے ، انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں جے یو آئی کے رہنماوٴں اور کارکنان کو بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے جوکہ قابل مذمت ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنان اور رہنماوٴں کو آزاد کیا جائے اور بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :