علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حدنگاہ کم ہونے کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کو ملتان ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا

پیر 9 نومبر 2015 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حدنگاہ کم ہونے کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کو ملتان ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دھند کے باعث حدنگاہ کم ہونے کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو ایئرپورٹ پر لینے آنے والے افراد اور خود مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

پروازوں کے کئی گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کے باعث مسافر اور ان کے عزیز و اقارب شدید قرب اور ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شام 6بجے کے بعد حدنگاہ مزید کم ہوجائیگا اور پروازیں تاخیر کا شکار ہونگی۔ حدنگاہ کی کمی کے باعث کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کو ملتان اتار دیا گیا ہے۔