بزرگ چوکیدار کو تھپڑ مارنے والے فیصل آباد ترقیاتی ادارہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا خالد حمید انکوائری میں قصور وار قرار، ملازمت سے علیحدہ کرنے کی رپورٹ

پیر 9 نومبر 2015 22:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے بزرگ چوکیدار اشرف کو تھپڑوں کی بارش کرنے والے فیصل آباد ترقیاتی ادارہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا خالد حمید کو انکوائری میں قصور وار ٹھہراتے ہوئے انہیں ملازمت سے علیحدہ کرنے کی رپورٹ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد ترقیاتی ادارہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حمید اپنی کار اپنے دفتر کی بجائے میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں زبردستی کھڑی کرنے کیلئے کارپوریشن دفتر داخل ہونے کی کوشش کی اس دوران کارپوریشن کے چوکیدار اشرف نے ان کو گاڑی ٹیکسی سٹینڈ پر کھڑی کرنے کا کہا مگر خالد حمید نے اشرف کو غلیظ گالیاں دیتے ہوئے زبردستی گیٹ کھلوا کر اشرف کو گاڑی کی ٹکر سے گرایا بعد ازاں گاڑی سے اتر کر بزرگ چوکیدار پر تھپروں کی بارش کردی اس دوران کارپوریشن کے ملازمین بیچ بچاؤ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر سے چوکیدار کی جان چھڑائی اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کارپوریشن کے تمام ملازمین نے کام چھوڑ کر ڈپٹی ڈائریکٹر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس کو برطرف کرنے اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا چنانچہ ڈی سی او فیصل آباد نے اس واقعہ کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹر کنور اعجاز کو تحقیقاتی افسر مقرر کیا جنہوں نے اپنی رپورٹ میں تحریر کیا ہے کہ خالد حمید کا رویہ توہین آمیز اور دماغی توازن صحیح طریقے سے کام نہیں کرتا بزرگ اشرف سے معذرت کرنے کیلئے کہاکہ وہ ملازمت چھوڑنے کو ترجیح دینگے مگر معافی نہیں مانگیں گئے یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حمید کے خلاف تھانہ سول پولیس نے اشرف کو تھپڑ مارنے اور زدوکوب کرنے کے الزامات میں مقدمہ بھی دائر کررکھا ہے

متعلقہ عنوان :