چنیوٹ ، ناجائز اسلحہ ومنشیات کے الزام میں 4 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات ..

چنیوٹ ، ناجائز اسلحہ ومنشیات کے الزام میں 4 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات بر آمد

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) پولیس نے ناجائز اسلحہ ومنشیات کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کر کے 20 لیٹر شراب ، 265 گرام چرس اور پسٹل 30 بور برآمد کیں۔ تفصیلات کے مطابق DPO چنیوٹ محمد عبدالقادر قمر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے نوشیر احمد SIنے ملزمان مسمیان محمد عرفان اور غلام عباس سے دوران گشت 5 لیٹر شراب برآمد کی۔فضل میراں SIنے ملزم مسمی مدثر سے دوران گشت 265گرام چرس برآمد کی۔محمد یعقوب SIنے ملزم مسمی الفت حسین سے دوران گشت پسٹل30بور برآمد کیا۔ دوست محمد ASI نے ملزم انتظار سے دوران گشت 15 لیٹر شراب برآمد کی ۔علاوہ ازیں مختلف مقدمات میں مطلوب 4 مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 22:26:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں