آئیڈیالوجی اور ہیروز کو متنازعہ بنانے والی قومیں زیرو ہو جاتی ہیں،اکرم رضوی

پیر 9 نومبر 2015 22:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)انجمن طلبہ اسلام کے چیئرمین مرکزی میڈیا سیل محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ آئیڈیالوجی اور ہیروز کو متنازعہ بنانے والی قومیں زیرو ہو جاتی ہیں ۔اقبال ؒکے اشعار پڑھنے اور مائیک گرانے والی قیادت فکر اقبال ؒکو اپنے کردار میں ڈھالے ۔اقبالیات کا مضمون ہر سطح پر لازمی قرار دیا جائے ۔

وہ پیر کو اقبالؒ ڈے کے موقع پر پیغا م اقبالؒ طلبہ کنونشن کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام قائد کی فکر کی امین ہے اور انکا مشن جاری رکھے گی ۔یوم اقبال ؒ پر تعطیل نہ کرنا اقبال ؒ کے افکار سے غداری ہے ۔اقبال ؒڈے کی تعطیل ختم کرکے حکومت نے لوگوں کے ذہنوں سے تاریخ پاکستان کے نقوش مٹانے کی کوشش کی ہے ۔

زندہ قومیں اپنے ہیروز کے دن عقیدت و احترام سے مناتے ہیں مگر وطن عزیز کے عاقبت نااندیش حکمران نئی نسل کو انکے افکار و نظریات سے ناآشنا کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا حکمرانوں کی طرف سے قومی دنوں کو نشانہ بنانا شرمنا ک فعل ہے ۔ناکام اور بدنام حکمرانوں نے اقبال ڈے پر بھی قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی ہے ۔فکر اقبال اپنانے اور پھیلانے کی ضروت ہے ۔