موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی سرگودھا سمیت گردونواح میں دھند کا سلسلہ شروع

پیر 9 نومبر 2015 22:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی سرگودھا سمیت گردونواح میں دھند کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں دشواری کیساتھ ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ٹریفک پولیس نے ڈرائیور حضرات کو تنبیہ کی ہے کہ دھند کے دوران فوگ لائٹس استعمال کریں خصوصاً سلو ٹریفک‘ چنگ چی رکشے‘ ٹریکٹر ٹرالی وغیرہ کے حضرات اپنی گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹر وغیرہ لگائیں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد اشرف نے اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر گدھا ریڑھی‘ بیل گاڑی‘ ٹریکٹر ٹرالی اور اسی طرح دیگر گاڑیوں کیلئے پیچھے ریلفیکٹر لگائے انہوں نے ڈرائیور حضرات سے گاڑیوں میں فاصلہ رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :