نیپراآئی پی پیز کے ہیٹ ریٹنگ کاآڈٹ کرائے،وزارت نے خط لکھ دیا ہے،عابدشیرعلی
تازہ ترین : 1

نیپراآئی پی پیز کے ہیٹ ریٹنگ کاآڈٹ کرائے،وزارت نے خط لکھ دیا ہے،عابدشیرعلی

ہیٹ ریٹنگ کاآڈٹ ہونے سے بہت سارے خسارے سے بچاجاسکتاہے،سینیٹ میں اظہارخیال

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہاہے کہ نیپراآئی پی پیز کے ہیٹ ریٹنگ کاآڈٹ کرائے،وزارت نے بھی اس حوالے سے خط لکھا ہے،ہیٹ ریٹنگ کاآڈٹ ہونے سے بہت سارے خسارے سے بچاجاسکتاہے۔پیرکوسینیٹ کے اجلاس میں سینیٹرمحسن عزیز کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ماضی میں جنکوز میں تیل چوری کے واقعات بہت زیادہ رہے۔

نیپرا ایک طریقہ کار کے تحت ٹیرف کا تعین کرتا ہے‘ ہم نے جنکوز میں تیل چوری روکنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ جامشورو پاور پلانٹ کی پیداواری صورتحال میں بہتری آئی ہے اور تیل کی کھپت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی پی ایس مظفر آباد کے ہیٹ ریٹ میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ تیل مافیا دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا تھا۔ آئی پی پیز اپنی تیل کی ضروریات خود پوری کرتی ہیں۔ نیپرا آئی پی پیز کو ہدایت کر سکتی ہے کہ وہ ہیٹ ریٹنگ کا تعین کرائے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت پانی و بجلی نے اس سلسلہ میں نیپرا کو خط بھی تحریر کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ تمام آئی پی پیز کا ہیٹ ریٹ کا اندازہ لگانے سے تیل کی کھپت کے اصل اعداد و شمار سامنے آسکیں گے۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 22:12:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں