بلوچستان کے وسائل پر دسترس حاصل کرنے کیلئے اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں پر مشتمل پاک چائنااکنامکس کاریڈور سے متعلق کمیٹی تشکیل دینگے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

پیر 9 نومبر 2015 21:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل پر دسترس حاصل کرنے کیلئے بلوچستان اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں پر مشتمل چائنہ ‘پاکستان اکنامکس کاریڈور کے متعلق کمیٹی تشکیل دینگے کوئٹہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے حکومت متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں جو گرفتاری ہوئی ان سے پیش رفت متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات پیر کی شام کو صو بائی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت بھرپور کوشش کررہے ہیں پاک چین پروجیکٹس سے بہت اسی چیزیں ہیں جس سے ہم بے خبر ہے تاہم اس سلسلے میں اسمبلی میں موجود تمام پارٹیوں پر اے پی ای سی کمیٹی تشکیل دی جائیگی تاکہ اپنے وسائل پر مکمل دسترس حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ایک بار پھر کوئٹہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ شروع ہوگئی اس سلسلے میں ادارے کارروائی کررہے ہیں اور آج سی سی پی او کوئٹہ کو دی گئی کہ وہ اس سلسلے میں بھرپور کارروائی کریں انہوں نے کہاکہ واقعات کے بعد گرفتاری ہوئی جس سے اہم پیش رفت متوقع ہیں ۔

متعلقہ عنوان :