انصافیوں کہہ دو جناب سپیکر ٗ سوشل میڈیا پر سپیکر کے انتخاب پر دلچسپ تبصرے
پیر 9 نومبر 2015 21:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا پر انصافیو_کہہ_دو_جناب_سپیکر‘ کا ہیش ٹیگ صف اول کا ٹرینڈ بن چکا ہے جس کی وجہ سردار ایاز صادق کا دوبارہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے یہ ٹرینڈ عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف ٹویٹس سے بھرپور ہے اور ہزاروں ٹویٹس پڑھنے کے بعد صرف دو ایسی ملیں جنھیں یہاں شامل کیا جا سکا۔
کامران انصاری نے لکھا کہ مجھے آج وہ شخص یاد آ رہا ہے جو اسی اسمبلی کو جعلی کہتا تھا اور آج اسی میں جا کر بیٹھا ہے۔کامران سرفراز نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی پارٹی کے پورے ایم این اے ووٹ نہیں دیتے اور مہاتما چلے تھے وزیراعظم بننے۔(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن )کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے لکھا کہ آج پی ٹی آئی کے اراکین نے سردار ایاز صادق کو مسٹر سپیکر سر کہہ کر مخاطب کیا۔
اینکر اور صحافی نصرت جاوید نے لکھا کہ شاہ محمود قریشی کا اصرار ہے کہ پی پی پی اور ایم کیو ایم جیسی جماعتوں نے کسی گھناؤنے مقصد کیلئے ایاز صادق کی حمایت کی۔ ٹھیک ہے، مگر جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کے ساتھ کیا معاملہ ہے؟‘پاکستان تحریکِ انصاف نے عمران خان کے بیان کو چھ نومبر کو پی ٹی آئی نے ٹویٹ کیا کہ اگر اتنے سارے مسائل کے بعد بغیر کسی تحقیق کے ایاز صادق قومی اسمبلی کا سپیکر بن جاتا ہے، تو ہم کیوں نہ الیکشن کمیشن سے جواب طلب کریں۔ثاقب اظہر نے لکھا کہ سردار ایاز صادق کی قومی اسمبلی کے سپیکر کے طور پر واپسی سچائی اور ایمانداری کی فتح ہے۔پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان حاضر مزاری نے ٹویٹ لکھی کہ سردار ایاز صادق جو قومی اسمبلی کے حقیقی سپیکر ہیں آج قومی اسمبلی میں واپسی پر کتنا خوش ہوں گے۔ واپسی مبارک ہو۔اس کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ لکھی کہ میری ایاز صادق کے بارے میں ٹویٹ کے تھوڑی دیر بعد میری والدہ نے مجھے میسیج کر کے پوچھا کہ میں نے کیا لکھ دیا کیونکہ انھیں ٹوئٹر پر بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.