سول ایوی ایشن نے کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو ملتان میں لینڈ ..
تازہ ترین : 1

سول ایوی ایشن نے کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو ملتان میں لینڈ کر وا دیا

ایئرلائن انتظامیہ نے مسافروں کو بسوں کے ذریعے لاہور پہنچانے کا فیصلہ‘مسافروں نے انتظامیہ کیخلاف احتجاج شروع کر دیا

لاہور/کراچی /ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو ملتان میں لینڈ کر وا دیاگیاہے اور ایئرلائن انتظامیہ نے مسافروں کو بسوں کے ذریعے لاہور پہنچانے کا فیصلہ کیاہے جس پر مسافروں نے انتظامیہ کیخلاف احتجاج شروع کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کو ہنگامی طور پر ملتان میں اتار لیا گیاہے اور پرواز پچھلے پانچ گھنٹوں سے ایئرپورٹ پر کھڑی ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناہے ۔ایئرلائن انتظامیہ نے مسافروں کو ملتان سے لاہور بسوں کے ذریعے پہنچانے کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج شروع کر دیاہے اور لانج کا ایگزیٹ گیٹ بند کر دیاہے ۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 21:36:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں