دوسرا ون ڈے ، بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 58 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

پیر 9 نومبر 2015 21:34

دوسرا ون ڈے ، بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 58 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 ..

میرپور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء ) بنگلہ دیش نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 58 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ، زمبابوے کی ٹیم 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 43.2 اوورز میں 183 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، زمبابوے کی جانب سے چکمبرا 47 ، سکندر رضا 33 اور ایرون 26 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمن 3 الامین حسین اور ناصر حسین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ، بنگلہ دیش کے امر القیص کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز سکور کیے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے امر القیص 76 ، ناصر حسین 41 اور صابر حسین 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ زمبابوے کی ٹیم 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 43.2 اوورز میں 183 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، زمبابوے کی جانب سے چکمبرا 47 ، سکندر رضا 33 اور ایرون 26 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمن 3 الامین حسین اور ناصر حسین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں