بہار میں اپوزیشن کا ٹھوس اتحاد شکست کا سبب بنا،مودی اور پارٹی صدر ذمہ دار نہیں،بی جے پی

پیر 9 نومبر 2015 21:34

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بہار میں اپوزیشن کے ٹھوس اتحاد کو اپنی شرمناک شکست کی اہم وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی صدر امت شاہ کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

(جاری ہے)

پیرکو بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے سینئر رہنما ارون جیٹلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی اعلی ترین باڈی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں ان نتائج کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

پہلی نظر میں پایاگیا کہ اپوزیشن کا اتحاد پارٹی کی شکست کی اہم وجہ رہی۔قبل ازیں بہار اسمبلی انتخابات میں شرمناک شکست کے اسباب پر غور و خوض کے لئے بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ ہوئی۔پارٹی کے صدر امت شاہ میٹنگ کی صدارت کررہے ہیں۔اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت پارٹی کے اعلی ترین رہنما بھی موجود تھے ۔