لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگ کی لاہور کے لارڈ میئر کے امیدوار خواجہ احمد حسان کی نا اہلی کی پٹیشن واپس لینے کی درخواست خارج کردی

پیر 9 نومبر 2015 21:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگ کی طرف سے لاہور کے لارڈ میئر کے امیدوار خواجہ احمد حسان کی نا اہلی کی پٹیشن واپس لینے کی درخواست خارج کردی ہے۔ یہ درخواست عزیز مسعود نے دائر کی تھی لیکن بعد میں اس کو واپس لینے کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے مطابق اس پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کیا جاچکا ہے اس لئے اس کو واپس نہیں لیا جاسکتا اس وجہ سے اس کو خارج کیا جاتا ہے۔ خواجہ احمد حسان کے وکیلوں نے اس موقع پر اپنے دلائل میں کہا کہ عزیز مسعود اس یوسی کے ووٹر نہیں اس لئے ان کی پٹیشن کی کوئی اہمیت نہیں لیکن ان کی استدعا مسترد کر دی گئی۔