Live Updates

(ق) لیگ کا عمران خان کاطارق بشیر چیمہ کو تحر یک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینے پر سخت اظہار ناراضگی

طارق بشیر چیمہ نے عمران خان کی دعوت کے بارے میں پارٹی قیادت کو باقاعدہ طور پر آگاہ بھی کر دیا ‘(ق) لیگ نے اسی وجہ سے سپیکر شپ میں ووٹ دینے انکار کیا

پیر 9 نومبر 2015 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کا تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کو تحر یک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینے پر سخت اظہار ناراضگی ‘طارق بشیر چیمہ نے عمران خان کی دعوت کے بارے میں پارٹی قیادت کو باقاعدہ طور پر آگاہ بھی کر دیا ۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد کے مطابق (ق) لیگ تحر یک انصاف سے ایک بار پھر ناراض ہوگئی کیونکہ عمران خان نے ایک ایئر پورٹ پر آمنا سامنا ہونے کے بعد (ق) لیگ کے رکن اسمبلی طارق بشیر چیمہ کو پو چھا آپ تحر یک انصاف میں کب آرہے ہوں آجاؤں جس پر طارق بشیر چیمہ نے اس بارے میں چوہدری پر ویزالٰہی کو آگاہ کیا تو اسی وجہ سے (ق) لیگ نے سپیکر شپ کے الیکشن میں تحر یک انصاف کی بجائے (ن) لیگ کے امیدوار کی سپورٹ کی ہے اور چوہدری پرویز الٰہی نے تحر یک انصاف کیلئے ووٹ کی درخواست کر نیوالے کو بھی عمران خان کی اس دعوت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ہم نے لاہور میں تحر یک انصاف کو بھر پور سپورٹ کیا مگر یہ پھر ایسی حر کتیں کرتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :