تحریک انصاف کادسمبر میں اپنے تمام پارٹی عہدے تحلیل کرکے نئے الیکشن کرانے کا فیصلہ ..
تازہ ترین : 1
تحریک انصاف کادسمبر میں اپنے تمام پارٹی عہدے تحلیل کرکے نئے الیکشن ..

تحریک انصاف کادسمبر میں اپنے تمام پارٹی عہدے تحلیل کرکے نئے الیکشن کرانے کا فیصلہ ‘فروری میں الیکشن کر وانے کا امکان ‘ذرائع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف نے دسمبر میں اپنے تمام پارٹی عہدے تحلیل کرکے نئے الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ دسمر کے دوسرے ہفتے میں عبوری سیٹ اپ بنا دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق انٹرا الیکشن سے پہلے پارٹی کے ناراض رہنماوں کو منانے کی کوشش بھی کی جائیگی۔عبوری سیٹ اپ کے دو ماہ بعد دو مراحل میں پارٹی الیکشن کرائے جائینگے۔اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ بلدیالاتی الیکشن ختم ہوتے ہی عمران خان اس کا اعلان کرینگے۔انٹرا الیکشن دو فروری کو کرائے جانے کا امکان ہے۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 21:28:00

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں