قائمہ کمیٹی امور خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم کے پاکستان توڑنے کے حوالے سے بیان پر ..

قائمہ کمیٹی امور خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم کے پاکستان توڑنے کے حوالے سے بیان پر مذمتی قرار داد منظور کی ہے،مشیر خارجہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستان توڑنے کے حوالے سے بیان پر مذمتی قرار داد منظور کی۔ پیر کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ نے مذمتی قرار داد منظور کرلی ہے ۔ نریندر مودی نے 7 جون کو پاکستان توڑنے کے حوالے سے بیان دیا تھا جس پر دفتر خارجہ نے مذمتی بیان بھی جاری کیا تھا۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 21:28:00

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں