Live Updates

پاکستان اور افغانستان کے عوام خونی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں پختون روایات سے نابلد عمران خان کے حکم پر سیاسی غلام پرویز خٹک نے شاہی مہمان خانہ کھولنے کی اجازت نہ دے کر پختونوں کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کا مذمتی بیان

پیر 9 نومبر 2015 21:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے سابق وفاقی وزیر افضل لالہ مرحوم کی تعزیت کیلئے آنے والے افغان نمائندہ وفد جس میں ممبران پارلیمنٹ اور وزراء بھی شامل تھے کیلئے شاہی مہمان خانہ نہ کھولنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے دونوں اطراف میں لوگ خونی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں پختون روایات سے نابلد عمران خان کے حکم پر سیاسی غلام پرویز خٹک نے شاہی مہمان خانہ کھولنے کی اجازت نہ دے کر پختونوں کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں زاہد خان نے کہا کہ علامہ اقبال پوری قوم کے شاعر ہیں لیکن وزیراعلیٰ کے پی کے نے عمران خان کو خوش کرنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں بھی آج چھٹی دی ہے جس کی وجہ سے غریب مریضوں کے علاج معالجے اور اپریشن میں شدید مشکلات ہیں ۔

(جاری ہے)

زاہد خان نے وضاحت کی ہے کہ فاٹا اصلاحات کے بارے میں حکومتی کمیٹی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس درست نہیں اے این پی فاٹا سے منتخب نمائندوں کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات