پشاور، سوات، غذر،چترال، شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف ..

پشاور، سوات، غذر،چترال، شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہرا س پھیل گیا

زلزلے کی شدت 5.0 ، مرکز کوہ ہندوکش میں تھا،زلزلے کی گہرائی 135کلومیٹر زیر زمین تھی،زلزلہ پیما مرکز

چترال/ سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)حالیہ تباہ کن زلزلے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ،پشاور، مالاکنڈ ،لوئر دیر،سوات،چترال، شانگلہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہرا س پھیل گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کیمطابق اتوار کو ،پشاور، مالاکنڈ ،لوئر دیر،سوات،چترال، شانگلہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہرا س پھیل گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

جب زلزلوں کے جھٹکے آئے تو ان علاقوں میں بارش ہو رہی تھی جس سے وہاں موجود لوگوں میں خوف کی لہرمزید بڑھ گئی اور وہ کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش میں تھا۔اس کی گہرائی 135کلومیٹر زیر زمین تھی۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 21:25:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں