کیسکوکے چیف انجینئر(ٹیکنکل) فضل محمدکاکڑکی انجینئرزوآفیسرزایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

پیر 9 نومبر 2015 21:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف انجینئر(ٹیکنکل) فضل محمدکاکڑنے انجینئرزوآفیسرزایسوسی ایشن کے نومنتخب کابینہ کو مبارکبادپیش کی ہے۔ انھوں نے الیکشن کمیٹی کے کردار کو بھی سراہا۔

(جاری ہے)

فضل کاکڑنے اْمیدظاہرکی ہے کہ نومنتخب کابینہ کیسکو کے صوبہ بھرمیں انجینئرزوآفیسرزکے اجتماعی کاموں اورمفادات کوترجیح دیں گے اورہمیشہ کمپنی کی ترقی وخوشحالی اورانجینئرزوآفیسرزوملازمین کے فلاح وبہبود کومدنظررکھ کر اپناقومی فریضہ احسن طریقے سے انجام دیں گے۔