انصاف فوڈ سیکورٹی پروگرام کے تحت ویلج کونسل راجمیرہ کے 110کسانوں میں گندم تقسیم کر دی گئی

پیر 9 نومبر 2015 21:09

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) انصاف فوڈ سیکورٹی پروگرام کے تحت ویلج کونسل راجمیرہ کے 110کسانوں میں گندم تقسیم کر دی گئی ،ویلج کونسل کے کسان کونسلر عنایت اﷲ نے کسانوں میں گندم تقسیم کرائی تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بٹہ موڑی کے ویلج کونسل راجمیرہ کے 110کسانوں میں گزشتہ روز انصاف فوڈ سیکورٹی پروگرام کے تحت گندم کی تخم تقسیم کر دی گئی اس موقع پر ویلج کونسل راجمیرہ کے کسان کونسلر عنایت اﷲ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے زراعت کے شعبے کو جس قدر ترقی دی جائے گی ملکی معیشت اسی قدر مستحکم ہوتی جائے گی