پاکستان اس وقت قومی خوشحالی کے سفر کے ایک فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے‘عرفان دولتانہ
تازہ ترین : 1

پاکستان اس وقت قومی خوشحالی کے سفر کے ایک فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے‘عرفان دولتانہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہحضرت اقبالؒ نے اپنے کلام اور فرمودات کے ذریعے نوجوانوں کو انتھک محنت‘ عمل پہیم اور کسب کمال کا پیغام دیا ہے اور اقبالؒ کے اسی پیغام میں پاکستان کی بقاء اور خوشحال مستقبل کا راز مضمر ہے۔ پاکستان اس وقت قومی خوشحالی کے سفر کے ایک فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے اور وقت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنے شب و روز کا ایک ایک لمحہ اس عظیم مقصد کے حصول کے لئے وقف کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی محنت اور کام کے ذریعے ماضی میں کھوئے ہوئے وقت کا ازالہ کر کے ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دینا ہے۔ روح اقبالؒ کو خوش کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ ہم شبانہ روز محنت اور دیانت اور امانت کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر خودی کو رہنما بناتے ہوئے پاکستان کو ایک خودمختار اور حقیقی معنوں میں معاشی اور سیاسی طور پر آزاد مملکت بنانے کے لئے اپنے عزم کی تجدید بھی کریں اور اس کا عملی ثبوت بھی دیں۔علامہ محمد اقبالؒ مفکر پاکستان ہیں۔ان کی شاعری نوجوانوں میں بیداری پیدا کرتی ہے۔ دنیا بھر میں علامہ اقبالؒ منفرد پہچان رکھتے ہیں۔علامہ محمد اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعہ برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 21:06:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں