وزیراعلیٰ نے ادائیگی مراکز میں کاشتکاروں کیلئے پانی اورچائے خود پی کرچیک کی
ادائیگی مراکز تک کا سفر اراکین اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران کیساتھ عام وین میں بیٹھ کر کیا
پیر 9 نومبر 2015 21:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے نارووال اورشیخوپورہ میں چھوٹے کاشتکاروں کو وزیراعظم کے کسان پیکیج کے تحت مالی امداد کی ادائیگی کے حوالے سے بنائے گئے مراکز کا بھی دورہ کیا اوران مراکز میں کاشتکاروں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے مراکز میں کاشتکاروں کیلئے پانی خود پی کر چیک کیا جبکہ وزیراعلیٰ نے کاشتکاروں کو دی جانے والی چائے بھی خود پی اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ چائے کومزیدبہتر بنایا جائے ۔
وزیراعلیٰ نے ادائیگی مراکز تک کا سفر مقامی اراکین اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران کے ساتھ عام وین میں بیٹھ کر کیا۔ وزیراعلیٰ کاشتکاروں میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل پوچھے۔کاشتکاروں نے وزیراعظم کے کسان پیکیج کو کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے تاریخ ساز اقدام قراردیتے ہوئے کہاکہ عالمی سطح پر زرعی اجناس کی قیمتوں کی کمی کے نقصان کے ازالہ کیلئے وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کسانوں کا بھر پور ساتھ دیا ہے ۔جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.