Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا دوبارہ سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

پیر 9 نومبر 2015 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا دوبارہ سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ایاز صادق کا دوبارہ سپیکر منتخب ہونا جمہوریت کی جیت اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہے۔ سردار ایاز صادق نے اپنے پہلے دور میں بھی ایوان کو بہترین انداز میں چلایا اور اب بھی ممبران اسمبلی نے ان پر جس بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے، امید ہے کہ وہ اس پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد دھاندلی کا شور مچانے والوں کو اپنی شکست سے سبق سیکھ کر مثبت رویہ اپنانا چاہیئے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات