کوہاٹ ڈویژن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 200تک جا پہنچی

پیر 9 نومبر 2015 20:54

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) کوہاٹ ڈویژن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 200تک جا پہنچی، ہنگو کے عوام بھی ڈینگی سپرے نہ ہونے پر خوف و ہراس میں مبتلا، ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی سپرے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہے تا ہم صوبائی حکومت کی طرف سے سپرے ادویات کا انتظار ہے۔ڈپٹی کمشنر نے صوبائی حکومت کو سپرے ادویات کے لئے تحریری درخواست دی تھی جیسے ہی ادویات ملے سپرے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

ای ڈی او ہیلتھ ضیاالرحمان۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ ڈویژن میں ڈینگی مچھر سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک ضلع ناظم کوہاٹ مفتی نیاز سمیت 200مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔کوہاٹ ڈویژن کے اہم ضلع ہنگو میں بھی عوام میں ڈینگی کی بیماری کی وجہ سے شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے ایسے میں ڈینگی بچاؤ سپرے کا نہ ہونا بھی ضلع انتظامیہ محکمہ ہیلتھ اور صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بھولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ڈینگی سپرے نہ ہونے کے بارے میں جب اسسٹنٹ کمشنر عبد الغفور شاہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سپرے کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہے تا ہم ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تا حال سپرے کی ادویات نہیں ملی اس ضمن میں ای ڈی او ڈاکٹر ضیاء الرحمان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے تحریری طور پر ڈینگی سپرے کے لئے ادویات کا مطالبہ کیا ہے تا ہم تا حال ادویات نہیں ملی جیسے ہی ڈینگی سپرے مل جائیگا تو ہنگامی بنیادوں پر ضلع بھر میں سپرے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :