لاہور گھرکی ہسپتال کے قریب آئل ڈپو میں آگ بھڑکنے کے باعث 5 افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی پیر 9 نومبر 2015 20:49

لاہور گھرکی ہسپتال کے قریب آئل ڈپو میں آگ بھڑکنے کے باعث 5  افراد جاں ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9 نومبر 2015 ء) لاہور میں گھرکی ہسپتال کے قریب آئل ڈپو میں آگ بھڑکنے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف گھرکی ہسپتال کے قریب واقع آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 3 افراد بری طرح سے جھلس گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکہ آئل ڈپو میں بوائلر کی ٹینکی پھٹنے سے ہوا۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے آگ پر بہت حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :