بیلٹ پیپر پر جمہوریت اور پارلیمنٹ کیخلاف عبارت تحریر کرنیوالے رکن اسمبلی کیخلاف تحقیقات شروع ، فرانزک ماہرین کی خدمات بھی حاصل

پیر 9 نومبر 2015 20:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں سپیکر کے الیکشن کیلئے ہونے والی ووٹنگ کے دوران بیلٹ پیپر پر جمہوریت اور پارلیمنٹ کیخلاف عبارت تحریر کرنے والے رکن اسمبلی کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر کے الیکشن کے لئے پولنگ کے دوران ووٹوں کی گنتی کرتے ہوئے مسترد کر دئیے گئے متعدد بیلٹ پیپرز پر سرخ روشنائی ہے جس میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کیخلاف عبارت تحریر کی گئی تھی قائم مقام سپیکر جو پرائیڈنگ آفیسر کے فرائض ا نجام دے رہے تھے انہوں نے تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے اور تحقیقات کیلئے فرانزک ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں تاکہ تحریر کرنے والے کا پتہ لگایا جاسکے اس کے علاوہ موبائل سے ارکان پارلیمنٹ کی تصاویر بھی بنائی گئی ہیں اس کی مدد سے یہ عبارت لکھنے والے کا پتہ لگانے کی کوشش کی جائے گی کہ یہ عبارت کس نے تحریر کی ہے

متعلقہ عنوان :