کراچی ایئر پورٹ پر کسٹم نے دبئی سے آنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا

385 قیمتی موبائل فون برآمد

پیر 9 نومبر 2015 20:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) کراچی ایئر پورٹ پر کسٹم نے دبئی سے کراچی پہنچنے والے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے 385 قیمتی موبائل فون برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

رات گئے دبئی سے کراچی پہنچنے والی پرواز کے مسافروں کی تلاشی کے دوران عظیم خان نامی شخص کے سامان سے385 قیمتی موبائل فون برآمد ہوئے۔ کسٹم اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔کسٹم حکام کے مطابق پاکستان اسمگل کیے جانے والے موبائل فونز کی قیمت لاکھوں روپے ہے۔گرفتار شخص نجی ایئر لائن کی پرواز نمبر602سے کراچی پہنچا تھا۔

متعلقہ عنوان :