ون ڈے سیریز میں کامیابی کیلئے گوروں کی انوکھی ٹریننگ
تازہ ترین : 1
ون ڈے سیریز میں کامیابی کیلئے گوروں کی انوکھی ٹریننگ

ون ڈے سیریز میں کامیابی کیلئے گوروں کی انوکھی ٹریننگ

جارحانہ انداز اپنا نے اور تیز شاٹس کھیلنے کیلئے امریکی بیس بال کوچ سے ٹریننگ لینا شروع کردی

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف ون ڈے میچوں میں جارحانہ انداز اپنا نے اور تیز شاٹس کھیلنے کیلئے امریکی بیس بال کوچ سے ٹریننگ لینا شروع کردی ہے۔ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد انگلینڈ کے کوچ ٹریور بیلس نے اعتراف کیا تھا کہ ان کی ٹیم پاکستان کو شکست دینے لیے کافی نہیں تھی، ان کا کہنا تھا کہ تینوں میچوں میں اگر ملنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جاتا تو کامیابی مل سکتی تھی۔

11 نومبر سے شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم شان دار واپسی کے لیے امریکی بیس بال کوچ کے ساتھ ٹریننگ کر رہی ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڑ کے ایلیٹ کوچنگ ڈائرکٹر اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ زوردار شارٹس کے لیے کچھ الگ کر رہے ہیں، انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان ای ین مورگن اور دیگر کئی کھلاڑی، امریکی میجرلیگ بیس بال ٹیم ٹیکساس رینجرز کے لیے چار سال تک تیکنیک کی بہتری کے لیے کام کرنے والے جولیان ووڈ سے تربیت لے رہے ہیں۔

فلاور نے کہاکہ 'جولیان اس سے قبل ہمارے ساتھ کام کرچکے ہیں اور اپنا کام بہترین طریقے سے نبھایا ہے'۔'ہمارا کام کھلاڑیوں کو مواقع پیدا کرنا ہے اور وہ فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ کیا اختیار کرنا چاہتے ہیں'۔فلاور کا کہنا تھا کہ ووڈ نے 1989 سے 1993 تک ہمپشائر کے لیے 55 لسٹ اے میچ کھیلے ہیں جو انگلینڈ کا کھیل بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 20:32:17

اپنی رائے کا اظہار کریں