دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں ایم کیو ایم کے ایک دہشت گرد کو 14 سال جبکہ دوسرے کو 7سال قید کی سزا

muhammad ali محمد علی پیر 9 نومبر 2015 20:30

دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں ایم کیو ایم کے ایک دہشت گرد کو 14 سال ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9 نومبر 2015 ء) دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں ایم کیو ایم کے ایک دہشت گرد کو 14 سال جبکہ دوسرے کو 7سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں ایم کیو ایم کے ایک دہشت گرد کو 14 سال جبکہ دوسرے کو 7سال قید کی سزا دے دی گئی ہے۔ غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں 2013 میں حراست میں لیے جانے والے نسیم الغنی کو 14 برس جبکہ اس کے معاون عدنان کو 7 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔