وزیراعلی سندھ کی مصروفیت، صوبائی محکموں کے ہزاروں مرحوم ملازمین کی اولادوں کوملازمیت دینے کی سمریاں سی ایم ہاؤس میں جمع

بیروزگارنوجوانوں کی پریشانی مزید بڑھ گئی

پیر 9 نومبر 2015 20:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی مصروفیت کے باعث صوبائی محکموں کے ہزاروں مرحوم ملازمین کی اولادوں کوملازمیت دینے کی سمریاں سی ایم ہاؤس میں جمع ہوگئی ہیں جس پربیروزگارنوجوانوں کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے اس صورتحال میں صوبائی محکمہ آبپاشی نے وزیراعلی سندھ کوایک سمری ارسال کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مرحوم ملازمین کی اولادوں کونوکریاں دینے کااختیار تمام چیف انجنئیرزکے حوالے کریں سمری میں تجویز دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کہ متعلقہ چیف انجینئر،متعلقہ سپرینٹنڈنگ انجینئراورمتعلقہ ایگزیکٹوانجینئرپرمشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی جائے پھرکمیٹی بھی متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنرکی اجازت لے اس طرح سن کوٹہ پرفوری ملازمتیں مل سکیں گی،سمری میں وزیراعلی سنسھ سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ایک حکم دے کہ ہزاروں بے روزگارنوجوانوں کامسئلہ حل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :